ٹیکس دہندگان کی تعداد بڑھانے کیلیے نئی اسکیمز متعارف

کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کے تحت وصولی کے نظام سے ٹیکس نیٹ میں اضافہ ہو گا، وزیرمملکت خزانہ


APP January 14, 2013
سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین سینیٹر سلیم ایچ مانڈوی والا نے کہا کہ کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کے تحت ٹیکس وصولی کے نظام سے ٹیکس نیٹ میں نمایاں اضافہ ہو گا۔ فوٹو: فائل

وزیر مملکت برائے خزانہ اور سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین سینیٹر سلیم ایچ مانڈوی والا نے کہا ہے کہ حکومت نے مختلف ٹیکس اصلاحات کے حوالے سے کئی اسکیمز متعارف کرائی ہیں تاکہ ٹیکس دہندگان کی تعداد کو 30 لاکھ تک کے ہدف تک بڑھایا جا سکے۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کے تحت ٹیکس وصولی کے نظام سے ٹیکس نیٹ میں نمایاں اضافہ ہو گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جو حکومت شہریوں سے ٹیکس وصول نہ کر سکے وہ زیادہ بہتر انداز میں کام نہیں کر سکتی کیونکہ لوگوں کی املاک، جان و مال کے تحفظ اور دیگر ملکی ضروریات کو پورا کرنے کیلیے اخراجات کی تکمیل کیلیے ٹیکس وصولی کی ضرورت ہوتی ہے۔

05

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے وفد نے پالیسی امورکا جائزہ لینے کیلیے پاکستان کا دورہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاروں کو بھرپور تحفظ فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں توانائی، تیل و گیس اور کمیونیکیشن کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

مقبول خبریں