نئی دہلی میں حریت رہنماؤں کی پاکستانی ہائی کمشنر سے ملاقات

حریت رہنماؤں نے ہائی کمشنرعبدالباسط سے ملاقات میں مقبوضہ کشمیرکی تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کیا۔


APP March 26, 2017
پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت مقصدکے حصول تک جاری رکھے گا۔ فوٹو:فائل

کشمیری حریت رہنماؤں نے نئی دہلی میں تعینات پاکستان کے ہائی کمشنرعبدالباسط سے ملاقات کی اورانھیں مقبوضہ کشمیرکی تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ملاقات میں حریت رہنماؤں پروفیسرعبدالغنی بٹ، بلال غنی لون، مسرورعباس اورمصدق عادل نے مسئلہ کشمیرکو کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کرنے کیلیے پاکستان اوربھارت کے درمیان مذاکرات کی ضرورت پرزوردیا اوربھارتی فورسزکی طرف سے پرامن کشمیری مظاہرین کے خلاف طاقت کے وحشیانہ استعمال کے بارے میں بھی بتایا۔

دوسر جانب عبدالباسط نے حریت رہنماؤں کو یقین دلایاکہ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت مقصدکے حصول تک جاری رکھے گا۔