مغربی طاقتیں فوج کی حمایت کرنا چاہتی ہیں اکانومسٹ

قادری فوجی گھوڑے پر سوار ہوکر آرہے ہیں،جرنیل زرداری اورنوازشریف دونوں سے نفرت کرتے ہیں


INP January 14, 2013
قادری فوجی گھوڑے پر سوار ہوکر آرہے ہیں،جرنیل زرداری اورنوازشریف دونوں سے نفرت کرتے ہیں

برطانوی جریدہ اکانومسٹ نے کہاہے کہ طاہرالقادری نے جان بوجھ کر ایسے مطالبے پیش کیے جوکبھی پورے نہیں ہوسکتے۔

کئی حلقوں میں قیاس آرائی ہے کہ طاہرالقادری فوجی گھوڑے پرسوار ہوکرآئے ہیں،انتخابات سے قبل شفاف سیاست کامطالبہ مناسب ہے لیکن کئی شکوک شبہا ت بھی پیداہوتے ہیں ، لانگ مارچ کے ذریعے ان کے دبائوکامقصدنگراں حکومت کی تشکیل پر اثر انداز ہونا ہے،حکومتی اورحزب اختلاف کے سیاست دانوں کوخدشہ ہے کہ فوجی حمایت یافتہ عبوری حکومت انتخابات نہ کرانے کابہانہ تلاش کرے گی۔

06

سیاست کو کرپشن سے پاک کرنے کی طاہرالقادری کی خواہش''راولپنڈی ''کی بھی خواہش رہی ہے،امریکا ، برطانیہ یا دیگرعالمی طاقتیں افغانستان کے سیاسی تصفیے تک پاک فوج کاساتھ دینا چاہتی ہیں،فوج اور امریکا طاہر القادری سے کسی بھی قسم کے روابط کی نفی کر چکے ہیں۔ جریدے کے مطابق پاکستانی جرنیل آصف زرداری سے جتنی نفرت کرتے ہیں اتنی ہی نوازشریف سے کرتے ہیں اس لیے فوج ایک متبادل سیاسی قیادت تل کررہی ہے۔