فکسنگ کیس؛ محمد عرفان وعدہ معاف گواہ بننے کیلیے تیار

اسپورٹس رپورٹر  منگل 28 مارچ 2017
آج چارج شیٹ کا جواب جمع کرائیں گے، تمام مطلوبہ معلومات دینے کا بھی عندیہ۔ فوٹو : فائل

آج چارج شیٹ کا جواب جمع کرائیں گے، تمام مطلوبہ معلومات دینے کا بھی عندیہ۔ فوٹو : فائل

 لاہور: پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث محمد عرفان منگل کو چارج شیٹ کا جواب داخل کرائیں گے تاہم وہ وعدہ معاف گواہ بننے کیلیے تیار ہوگئے

محمد عرفان پر براہ راست اسپاٹ فکسنگ کے وہ الزامات عائد نہیں جن کی زد میں شرجیل خان اور خالد لطیف آئے، ان پر پی سی بی اینٹی کرپشن کے اس کوڈ کی 2 بار خلاف ورزی کا الزام ہے جس کے تحت بکی کے رابطے پر اطلاع نہ کرنے والوں کو کارروائی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ طویل قامت پیسر کو چارج شیٹ کا جواب منگل کے روز جمع کرانا ہے، انھوں نے اگر خود پر عائد الزامات کو تسلیم کرلیا توکیس ڈسپلنری کمیٹی کے سپرد کردیا جائے گا جو 6ماہ سے تاحیات پابندی کی سزا عائد کرسکتی ہے، دوسری صورت میں ٹریبیونل کو کیس کی سماعت کرنا ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد عرفان نے بورڈ کے اعلیٰ حکام سے رابطہ کر کے کیس ٹریبیونل میں نہ بھیجنے کی درخواست کی ہے، انھوں نے 8 صفحات پرمشتمل جواب تیار کیا جس میں اختیار کیا گیا کہ بکی کی پیشکش پر پہلی بار بات ہی نہ سمجھ سکا جبکہ والدین کے انتقال کی وجہ سے پریشان تھا، اس لیے اینٹی کرپشن یونٹ کو بر وقت آگاہ کرنے میں ناکام رہا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔