پولیس کا منشیات کیخلاف کریک ڈائون 3 ملزمان گرفتار

مختلف مقامات اور گھروں پر گٹکے کی فیکٹریوں پر چھاپے، مشینری برآمد، مقدمہ درج


Nama Nigar January 15, 2013
ایس ایچ او نے بتایا کہ منشیات، گٹکے اور سماجی برائیوں کے خلاف آپریشن بدستور جاری رہے گا۔ فوٹو: فائل

سجاول میں پولیس کا گٹکے اور منشیات کے خلاف کریک ڈائون شہر کے مختلف مقامات اور گھروںپر گٹکے کی فیکٹریوں پر چھاپے مار کر گٹکے کی بوریاں اور استعمال میں آنے والی اشیا برآمد کرلیں۔

ایس پی ٹھٹھہ کی جانب سے سخت احکامات پر ایس ایچ او سجاول علی محمد ٹالانی نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ گٹکے کی فیکٹریوں پر چھاپے مارکر بڑی مقدار میں گٹکے کی بوریاں، گٹکے بنانے والی مشینیں و دیگر اشیا برآمد کرکے 3 افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ ایک ملزم فرار ہوگیا۔



4 ملزمان غلام محمد فیصل، اصغر علی میمن اور عتیق الرحمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ اس موقع پر ایس ایچ او نے بتایا کہ منشیات، گٹکے اور سماجی برائیوں کے خلاف آپریشن بدستور جاری رہے گا اورجن گھروں میں منشیات اور گٹکے کا کاروبار ہوتا ہے وہاں پر لیڈی پولیس کی مدد سے کارروائی کررہے ہیں۔

مقبول خبریں