سجاول میں بدترین غیرعلانیہ لوڈ شیڈنگ کاروبار ٹھپ

12 سے 16 گھنٹے تک کی بجلی بندش نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنادی، پانی کی بھی قلت


Nama Nigar January 15, 2013
سجاول میں 3 گھنٹے کے بعد 3 گھنٹہ لوڈ شیڈنگ جبکہ فالٹ کے صورت میں دوچار گھنٹے مزید بجلی بند رہنا ایک معمول بن گیا ہے۔ فوٹو: فائل

سجاول میں حیسکو اور گرڈ اسٹیشن عملے کی ملی بھگت سے 12 سے 16 گھنٹے تک بجلی کی غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے شہریوں، تاجروں ڈاکٹر نور احمد، حافظ ریاض،عبدالرزاق کھٹی ودیگر نے کہا ہے کہ حیسکو عملہ جان بوجھ کر شہریوں کو پریشانی اور عذاب میں مبتلا کررہا ہے۔

سجاول میں 3 گھنٹے کے بعد 3 گھنٹہ لوڈ شیڈنگ جبکہ فالٹ کے صورت میں دوچار گھنٹے مزید بجلی بند رہنا ایک معمول بن گیا ہے، 12 سے 16 گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ سے تجارتی سرگرمیاں ٹھپ ہوکر رہ گئی ہیں جبکہ پانی کی بھی قلت پیدا ہوگئی ہے۔



شہری مسلسل عذاب میں مبتلاہیں مگر کوئی بھی منتخب نمائندہ شہریوں کا معمولی مسئلہ بھی حل کرنے کو تیار نہیں ہے۔ انھوں نے وفاقی وزیر پانی و بجلی اور حیسکو حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ کاسلسلہ ختم کیا جائے بصورت دیگر سخت احتجاج کرتے ہوئے شٹر بند ہڑتال کرکے قومی شاہراہ پر دھرنادیں گے۔میرپور بٹھورو سمیت گرد ونواح میں بجلی کی 14 گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے یومیہ اجرت والے بیروزگار بن گئے ،شہراور گرد و نواح میں غیر علانیہ اور غیر قانونی لوڈ شیڈنگ نے لوگوں کا جینا محال کردیا ہے۔

مقبول خبریں