بریڈ ہوج کی ویرات کوہلی سے معذرت

ایک شاندار کرکٹر ہیں اور ایک پروفیشنل کی حیثیت سے میں ان کی دل سے قدر کرتا ہوں، بریڈ ہوج


Sports Desk March 30, 2017
ایک شاندار کرکٹر ہیں اور ایک پروفیشنل کی حیثیت سے میں ان کی دل سے قدر کرتا ہوں، بریڈ ہوج - فوٹو: فائل

WASHINGTON: سابق آسٹریلوی کرکٹر بریڈ ہوج نے ویرات کوہلی کے حوالے سے اپنے بیان پر معذرت کرلی۔

سوشل میڈیا پر طویل معذرت نامے میں انہوں نے شائقین سے دلی معذرت کرتے ہوئے کہا کہ میرا مقصد کوہلی کی توہین کرنا نہیں تھا، یہ ایک ہلکا پھلکا بیان تھا۔ کوہلی ایک شاندار کرکٹر ہیں اور ایک پروفیشنل کی حیثیت سے میں ان کی دل سے قدر کرتا ہوں۔

اس سے قبل ویرات کوہلی نے کندھے کی انجری کے باعث دھرم شالہ ٹیسٹ میں شرکت نہیں کی تھی اور کہا تھا کہ انہیں 100 فٹ ہونے کیلیے کچھ ہفتے کا وقت درکار ہے، جس پر بریڈ ہوج نے کہا تھا کہ ویرات کوہلی نے آئی پی ایل تک مکمل طور پر فٹ ہونے کیلیے میچ میں شرکت نہیں کی تھی جس پر انہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ بریڈ ہوج آئی پی ایل کی ٹیم گجرات لائن کی کوچنگ کے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں۔

مقبول خبریں