سستی شہرت کیلیے مبلغین مفتی بن بیٹھتے ہیں سعودی مفتی اعظم

مختلف مسلم مبلغین کی جانب سے فتاوی کے اجراء کے رجحان کوتنقیدکانشانہ بنایاہے


Online January 15, 2013
مختلف مسلم مبلغین کی جانب سے فتاوی کے اجراء کے رجحان کوتنقیدکانشانہ بنایاہے فوٹو : اے ایف پی

سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیزال شیخ نے کہاہے کہ ٹی وی پرچہرہ نمائی اورسستی شہرت کیلیے مبلغین مفتی بن بیٹھتے ہیں۔

انھوںنے مختلف مسلم مبلغین کی جانب سے فتاوی کے اجراء کے رجحان کوتنقیدکانشانہ بنایاہے انکاکہناہے کہ یہ احباب ایسامیڈیاکی توجہ حاصل کرنے کیلیے کررہے ہیںشیخ عبدالعزیزال شیخ نے العربیہ کیساتھ خصوصی انٹرویومیں کہا کہ ''اکثر اوقات متنازع فتوے جاری کرنیوالے مبلغیں حضرات میڈیاکی توجہ حاصل کرنے کی تمنارکھتے ہیں اور میڈیا پر نمودارہونے کی خواہش ہی کے زیر اثر وہ فتوے جاری کرتے رہتے ہیں۔''انھوں نے خبردار کیا کہ اس طرح ہر ایرے غیرے کی جانب سے غیر منظم انداز میں فتاوی کے اجراء سے غلط اور غیر مصدقہ باتوں کی تشہیر کا امکان رہتا ہے جبکہ غلط ادراک کی بنیاد پرشرعی حکم نہیں لگایا جا سکتا۔

مقبول خبریں