داعش و القاعدہ اقدامات اسلامی تعلیمات کیخلاف ہیں اینٹونیو گوٹرش

عسکریت پسندوں کے نفرت انگیز اقدامات کو اسلام کے ساتھ جوڑنا، اسلام مخالف نفرت میں اضافے کا باعث بن رہا ہے، انٹونیو


News Agencies March 31, 2017
عسکریت پسندوں کے نفرت انگیز اقدامات کو اسلام کے ساتھ جوڑنا، اسلام مخالف نفرت میں اضافے کا باعث بن رہا ہے، انٹونیو۔ فوٹو : فائل

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس نے کہا ہے کہ دہشت گردی کو اسلام سے نہ جوڑا جائے، داعش اورالقاعدہ کے اقدامات اسلامی تعلیمات کیخلاف ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عرب لیگ سربراہ کانفرنس سے خطاب میں اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری انٹو نیو گوٹریس نے کہا کہ عسکریت پسندوں کے نفرت انگیز اقدامات کو اسلام کے ساتھ جوڑنا، اسلام مخالف نفرت میں اضافے کا باعث بن رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگ اس جال میں آ گئے، وہ داعش اور القاعدہ کے قابل نفرت اقدامات کو اسلام سے جوڑتے ہیں حالانکہ یہ اسلامی تعلیمات کے خلاف ہیں۔

مقبول خبریں