صومالیہ امریکی ڈرون حملے میں 18 ہلاک 117 زخمی

ڈرون طیاروں نے جنوبی علاقے لوگلو میں مشتبہ ٹھکانوں پر بمباری کی اور میزائل برسائے، ایرانی ٹی وی


APP July 30, 2012
ڈرون طیاروں نے جنوبی علاقے لوگلو میں مشتبہ ٹھکانوں پر بمباری کی اور میزائل برسائے، ایرانی ٹی وی، متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک. فوٹو اے ایف پی

صومالیہ کے جنوبی علاقے میں امریکی جاسوس طیاروں کے حملے میں18افراد ہلاک اور117سے زائد زخمی ہو گئے، ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کو امریکا کے جاسوس ڈرون طیاروں نے صومالیہ کے جنوبی علاقے لوگلو میں مشتبہ ٹھکانوں پر بمباری کی اور میزائل برسائے۔

ایرانی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اس حملہ میں 18افراد ہلاک اور117سے زائد زخمی ہو گئے۔ حکام کے مطابق حملے میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے کیونکہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔امریکا نے اس سے قبل بھی صومالیہ میں کئی ڈرون حملے کیے ہیں جس میں اب تک سیکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں، زیادہ تر حملے الشباب ملیشیا کے ٹھکانوں پرکیے جاتے ہیں۔