بدامنی سے فنکاروں کو سب سے زیادہ نقصان پہنچابشریٰ انصاری

فنکار حساس دل کا مالک ہوتا ہے اگر حالات ایسے ہی رہے تو معاشی طور پر ہم کمزور ہوجائیں گے۔


Showbiz Reporter January 16, 2013
پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری ایک بار پھر مضبوط ہوچکی ہے ،بشریٰ انصاری۔ فوٹو : فائل

اداکارہ بشری انصاری نے کہا ہے کہ پاکستان کے موجودہ حالات کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کے آنے والا وقت مزید پریشانیاں پیدا کرے گا ۔فنکاروں کو شہر کے خراب حالات سے سب سے زیادہ نقصان پہنچتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے نمایندہ ایکسپریس سے بات چیت کے دوران کیا ان کا کہنا تھا کہ ملک میں جب بھی حالات کشیدہ ہوتے ہیں تو شوٹنگ کینسل ہوجاتی ہیں فنکار حساس دل کا مالک ہوتا ہے اگر حالات ایسے ہی رہے تو معاشی طور پر ہم کمزور ہوجائینگے ایک سوال کے جواب میں اداکارہ بشری انصاری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری ایک بار پھر مضبوط ہوچکی ہے ۔

ہمارے فنکار معیاری کام کررہے ہیں پاکستان سے باہر ہمارے ڈرامے بہت شوق سے دیکھے جاتے ہیں اس وقت جو ڈرامہ نویس کہانی لکھ رہے ہیں اس میں نیا پن دکھائی دیتا ہے۔ ہندوستان کا ڈرامہ پاکستان سے ختم ہوچکا ہے پاکستان فلم انڈسٹری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ماضی میں ہماری فلم کو بے پناہ کامیابی حاصل ہوئی ہے اور پاکستان کی فلم اپنی شناخت رکھتی ہے انڈسٹری سے وابستہ افراد کو اس کی بحالی کے لیے کوشیشیں کرنی چاہیے پاکستان کے فنکار پڑوسی ملک کی فلموں میں کام کرکے ان کی فلموں کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں اگر ہماری انڈسٹری بحال ہوگی تو فنکاروں کو مزید مواقع فراہم ہونگے۔

مقبول خبریں