مسکان نے نئی بھارتی فلم میں کام عکسبند کرادیا

پڑوسی ملک کے فنکار چاہتے ہیں کہ پاکستان فلم انڈسٹری بحال ہو اور دونوں ممالک کے فنکار ملکر کام کریں۔۔


Showbiz Reporter January 16, 2013
بھارت میں کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا، مسکان۔ فوٹو : فائل

اداکارہ مسکان جے اپنی نئی آنیوالی فلم ''جسٹ ایم ایم ایس'' کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد پاکستان پہنچ گئی ہیں۔

بھارت سے واپسی پر نمایندہ ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ مسکان جے نے بتایا کہ ان کا دورہ ہندوستان کامیاب رہا میں فلحال ہندوستان کی جس فلم میں کام کرنے کے لیے گئی تھی یہ کامیڈی فلم ہے اس فلم میں کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا ہندوستان کے لوگ بہت محبت کرتے ہیں۔

وہاں نئے اور پرانے فنکار ہمارے ساتھ تعاون کرتے ہیں مجھے اس بار مزید دو ہندوستانی فلموں میں کام کرنے کی آفر ہوئی ہے مگر فی الحال میں نے کوئی خاص جواب نہیں دیا اگلے ما ہ دوبارہ ممبئی جانا ہے پھر جواب دوں گی ایک سوال کے جواب میں اداکارہ مسکان جے نے بتایا کہ پڑوسی ملک کے فنکار چاہتے ہیں کہ پاکستان فلم انڈسٹری بحال ہو اور دونوں ممالک کے فنکار ملکر کام کریں۔

اس کے لیے وہ پاکستان بھی آنا چاہتے ہیں اگر دونوں ممالک کی حکومتیں ویزا پالیسی فنکاروں کے لیے آسان کردیں تو ہم ایک ساتھ ملکر کام کرسکیں گے جن لوگوں کے ذہنوں میں یہ بات ہے کہ ہندوستانی فنکار پاکستانی فنکاروں کی عزت نہیں کرتے تو یہ ان کی غلط فہمی ہے۔

مقبول خبریں