افغان جنگامریکی فوجیوں کی خودکشی میں ریکارڈ اضافہ

349نے جانیں دیں جبکہ افغانستان میں2012کے دوران310امریکی فوجی ہلاک ہوئے.


Online January 16, 2013
طویل جنگ سے دماغی مسائل،نشے کے استعمال،طلاق کی شرح میں اضافہ ہوا،حکام. فوٹو: رائٹرز

امریکی فوج میں خودکشی کی شرح گزشتہ سال بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

حکام نے اعتراف کیا ہے کہ اس رجحان پر قابو پانے کی ٹھوس کوششوں کے باوجود 349 فوجیوں نے اپنی زندگیوں کا خاتمہ کر لیا۔ ایک ویب سائٹ کے آزادانہ جائزے کے مطابق خودکشیوں کی یہ تعداد افغانستان میں 2012 کے دوران ہلاکتوں سے بھی بڑھ گئی ہے جہاں 310 امریکی فوجی ہلاک ہوئے۔ گزشتہ سال خودکشیوں کی تعداد 301 تھی۔ اس مسئلے پر قابو پانے کی جدوجہد کے باوجود یہ واضح نہیں کہ خودکشیوں کی تعداد کیوں بڑھ رہی ہے جبکہ ان فوجیوں میں سے بڑی تعداد لڑائی میں بھی شریک نہیں تھی۔

2

حکام کے مطابق فوج میں خودکشی کی شرح شہری آبادی کی نسبت اب بھی بہت کم ہے۔ 2010 میں ایک لاکھ شہریوں میں17 سے 60 سال کی عمر کے افراد خودکشی کرنے والوں کی تعداد 25 رہی جبکہ فوج میں گزشتہ سال یہ شرح1 لاکھ میں17.5 رہی۔ خودکشی کی تعداد میں اضافے کو حکام اور قانون ساز اسکی وجہ ایک عشرے سے زائد عرصے سے جاری افغان جنگ کا دباؤ بتائی گئی ہے جس کے باعث دماغی صحت کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں اور نشہ آور دوائوں کے استعمال کے ساتھ ساتھ طلاق کی شرح میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

مقبول خبریں