جنوبی سوڈان میں  قحط کے باعث لوگ درختوں  کے پتے کھانے پر مجبور

مزید 10 لاکھ افراد کو آئندہ مہینوں کے دوران ایسی ہی صورتحال کے بارے متنبہ کردیا گیا، رپورٹ


APP April 10, 2017
مزید 10 لاکھ افراد کو آئندہ مہینوں کے دوران ایسی ہی صورتحال کے بارے متنبہ کردیا گیا، رپورٹ - فوٹو: فائل

جنوبی سوڈان میں قحط کے باعث لوگ درختوں کے پتے اور بیج کھا کر گزارہ کرنے لگے۔

ناروے کی مہاجرین کے حوالے سے کونسل (این آر سی ) کی جنوبی سوڈان کے لیے ڈائریکٹر کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق جنوبی سوڈان کے علاقے اویلی سنٹر کی آبادی میں اگرچہ سرکاری طور پر اعلان نہیں کیا گیا تاہم وہاں کئی ہفتوں سے قحط کی صورتحال ہے اور وہاں کے باشندے درختوں کے کڑوے پتے اور کاشتکاری کیلئے رکھے بیجوں کا ذخیرہ کھا کر گزارہ کر رہے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ لیر اور مینڈت کی کاؤنٹیوں میں ایک لاکھ سے زیادہ افراد قحط کے حالات میں ہیں جب کہ مزید 10 لاکھ افراد کو آئندہ مہینوں کے دوران ایسی ہی صورتحال کے بارے متنبہ کردیا گیا ہے۔