دو سے زائد بچوں کے والدین سرکاری نوکری کے لئے نا اہل قرار

دو سے زیادہ بچوں والے لوگ پنچایتی یا بلدیاتی انتخابات میں بھی حصہ نہیں لے سکیں گے


APP April 10, 2017
دو سے زیادہ بچوں والے لوگ پنچایتی یا بلدیاتی انتخابات میں بھی حصہ نہیں لے سکیں گے،فوٹو:فائل

بھارتی ریاست آسام میں دو سے زیادہ بچوں کے والدین کو سرکاری نوکری کے لئے نا اہل قرار دے دیا گیا۔

بھارتی ریاست آسام کی حکومت نے آبادی کو کنٹرول کرنے کا انوکھا طریقہ اختیار کرتے ہوئے دو سے زیادہ بچے پیدا کرنے والوں کو سرکاری نوکری نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ آسام میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت ہے جس کے اس فیصلے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے ریاست کی آبادی کی پالیسی کا مسودہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آئندہ سے دو سے زیادہ بچوں والے لوگوں کو سرکاری نوکری کے لئے نا اہل تصور کیا جائے گا۔

آبادی کی پالیسی کے مسودے کے مطابق دو سے زیادہ بچوں والے لوگ پنچایتی یا بلدیاتی انتخابات میں بھی حصہ نہیں لے سکیں گے۔