’’جمہوریت بچائو‘‘پنجاب اسمبلی کے باہر مظاہرہ نعرے بازی

وکلا ، ارکان اسمبلی ، سول سوسائٹی ، طلبا اور دیگرافراد کی شرکت، شمعیں بھی روشن


Numainda Express January 17, 2013
لاہور: پیپلز پارٹی کے کارکن عدالتی فیصلے کے بعد احتجاجی مظاہرہ کررہے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

جمہوریت کے استحکام اور جمہوری عمل کے تسلسل کیلیے پنجاب اسمبلی کے احاطے میں ''جمہوریت بچاؤ'' مظاہرہ کیا گیا جس میں وکلا ، ارکان اسمبلی ، سول سوسائٹی ، طلبا اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

بدھ کو کیے جانے والے مظاہرے کے وجہ سے مال روڈ پر ٹریفک جام رہی، مظاہرین نے اس موقع پر جمہوریت کی حمایت میں شمعیں بھی روشن کیں، نوجوانوں نے اس عزم کا بھرپور اظہار کیاکہ کسی کو بھی جمہوریت ڈی ریل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ہم نے جمہوریت کی شمع روشن کی اور اس کا تحفظ بھی یقینی بنائیں گے۔

14

عاصمہ جہانگیر نے خطاب کرتے ہوئے طاہر القادری کوکہا کہ وہ سیاست کرنا چاہتے ہیں تو الیکشن لڑیں ان کو اپنی حیثیت کا اندازہ ہو جائے گا ،ہم نے آمروں کے خلاف لانگ مارچ کیے ، ڈنڈے کھائے ہیں اور بھوک پیاس برداشت کی ہے، رانا مشہود احمد نے کہا کہ پاکستان کے غیور اور باشعور عوام کسی کو آئین سے ماورأ اقدام کی اجازت نہیں دیں گے۔

مقبول خبریں