’’کرینہ کپور مچھلی کھانے کی شوقین بن گئیں ‘‘

خوش ہوں کہ سیف اور کرینہ خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں، شرمیلا ٹیگور


Net News January 18, 2013
کرینہ مکمل طور پر سبزی خور تھیں لیکن اب وہ مچھلی کی بھی شوقین ہوگئی ہے۔ فوٹو : فائل

KARACHI: بالی وڈ اداکار کرینہ کپور مچھلی کھانے کی شوقین بن گئیں۔

یہ بات ان کی ساس شرمیلا ٹیگور نے بھارتی میڈیا سے گفتگو میں بتائی ۔انھوں نے بتایا کہ کرینہ مکمل طور پر سبزی خور تھیں اور انھیں سبزی کے ہی پکوان بہت اچھے بنانے آتے ہیں لیکن اب وہ مچھلی کی بھی شوقین ہوگئی ہے اور مختلف مچھلی کے پکوان بھی تیار کرلیتی ہیں جو کھانے میں بہت لذیز ہوتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وہ خوش ہیں کہ ان کا بیٹا سیف علی خان اور اداکار کرینہ کپور خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔

مقبول خبریں