بھارت جموں و کشمیر سے فوجی انخلا کا اعلان کرے میر واعظ

پولیس نے غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیری رہنما مشتاق الاسلام کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا


APP January 18, 2013
پولیس نے غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیری رہنما مشتاق الاسلام کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ فوٹو: اے پی پی/فائل

کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ کنٹرول لائن پر کشیدگی کم کرانے کا واحد راستہ یہ ہے کہ بھارت فوری طور پر جموں وکشمیر سے فوجی انخلا کا اعلان کرے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے سرینگرکے علاقے خواجہ بازار میں خواجہ نقشبند صاحب کے عرس مبارک پر منعقدہ اجتماع سے خطاب میں کہا کہ کشمیریوں نے کبھی بھی پاک بھارت جنگ کی حمایت نہیں کی ہے۔ انھوںنے کہا کہ کنٹرول لائن کی موجودہ صورت حال انتہائی کشیدہ ہے اور جوہری طاقت کے حامل دونوں ملک محاذ آرائی کی حالت میںہیں جو قابل تشویش ہے۔

2

میر واعظ نے کہا کہ جنگ سے صرف تباہی ہوتی ہے اور کشمیریوں کا خیال ہے کہ دونوں نے گزشتہ آٹھ برسوں کے دوران اعتماد سازی کے جو اقدامات کیے تھے وہ رائیگاں گئے ہیں۔ بھارتی پولیس نے کالے قانون کے تحت غیر قانونی طور پر نظر بند آزادی پسند رہنما مشتاق الاسلام کو سینٹرل جیل ادھمپور سے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔