پاکستان اور افغانستان فضل اللہ کے خلاف مشترکہ آپریشن کر سکتے ہیں افغان سفیر

پاک افغان کشیدگی دونوں کے حق میں بہتر نہیں، رواں سال تعلقات بہتر ہونے کی امید ہے۔ عمر زاخیل وال


News Agencies April 18, 2017
پاک افغان کشیدگی دونوں کے حق میں بہتر نہیں، رواں سال تعلقات بہتر ہونے کی امید ہے۔ عمر زاخیل وال۔ فوٹو : فائل

افغان سفیر ڈاکٹر عمر زاخیل وال نے کالعدم تحریک طالبان کے سربراہ مُلا فضل اللہ کے خلاف کارروائی کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان ٹی ٹی پی سربراہ کیخلاف مشترکہ آپریشن کر سکتے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے عمر زاخیل وال نے کہا کہ افغانستان ایک خود مختار ریاست ہے اور وہ بھارت کو اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ پاک افغان کشیدگی دونوں کے حق میں بہتر نہیں، رواں سال تعلقات بہتر ہونے کی امید ہے۔

افغان سفیر کے مطابق افغانستان نے پاکستان کے مطالبے پر قاری یاسین، عمر نارے اور دیگردہشت گردوں کا خاتمہ کیا، پاکستان جن طالبان لیڈروں کو مذاکرات کی میز پر لایا وہ درمیانے درجے کے لیڈر تھے۔

مقبول خبریں