وینزویلا میں صدر مادورو کے خلاف مظاہرے جاری، ہلاکتیں 20 ہوگئیں

اے پی پی  اتوار 23 اپريل 2017
کراکس میں پولیس اورصدر نکولس مادورو کی معزولی کا مطالبہ کرنے والے مظاہرین کے مابین شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔ فوٹو: فائل

کراکس میں پولیس اورصدر نکولس مادورو کی معزولی کا مطالبہ کرنے والے مظاہرین کے مابین شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔ فوٹو: فائل

کراکس: وینزویلا میں حکومت کیخلاف 3 ہفتوں سے جاری احتجاجی مظاہروں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 20 ہو گئی۔

عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا گیا کہ کراکس میں پولیس اورصدر نکولس مادورو کی معزولی کا مطالبہ کرنے والے مظاہرین کے مابین شدید جھڑپیں ہوئی ہیں جس کے دوران پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کے کئی گو لے پھینکے۔ اسی دوران 3 ہفتوں سے جاری احتجاجی مظاہروں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 20 ہو گئی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔