تمنا بھاٹیہ فلم ’’ہمت والا ‘‘میں اجے کی ہیروئن بنیں گی

فلم 1983 کو ریلیز ہونے والی فلم ہمت والا کاریمیک ہے اور فلم 29 مارچ کو سینماؤں کی زینت بنے گی۔


Net News January 20, 2013
تمنا بھاٹیہ "ہمت والا " میں لیڈنگ لیڈی رول نبھارہی ہیں. فوٹو : فائل

بالی وڈ اداکارہ تمنا بھاٹیہ نئی فلم ''ہمت والا''میں اجے دیو گن کی ہیروئن بنیں گی ۔

ایک انٹرویو میں اداکارہ تمنا بھاٹیہ نے کہا کہ وہ نئی فلم میں لیڈنگ لیڈی رول نبھارہی ہیں۔ ہدایتکار ساجد خان کی اس فلم کے فلمساز واشو بھگنانی ہیں ۔

29مارچ 2013 کو فلم سینمائوں کی زینت بنائی جائے گی۔ یہ فلم 1983 کو ریلیز ہونے والی فلم ہمت والا کاریمیک ہے۔ ماڈلنگ اور اداکاری کے شعبے میں پرفارم کررہی ہوں ۔منفرد کردار پسند ہیں اور آنیوالی فلموںمیںاپنی الگ شناخت بنانے کے لیے محنت کررہی ہوں ۔

مقبول خبریں