گلگت میں برفباری نہ رکی ملک بھرمیں شدید سردی

استور میں سڑکیں بند،خوراک کی قلت،سائبیریا کی ہوائوں نے سندھ،بلوچستان کارخ کرلیا.


News Agencies January 20, 2013
کالام سے شہریوں کی نقل مکانی،کوئٹہ،قلات میں درجہ حرارت منفی 12، کراچی میں سردی بڑھ گئی۔ فوٹو رائٹرز/فائل

ملک بھر میں سردی کی شدت بدستور برقرار ہے، پہاڑی علاقوں میں مسلسل برفباری کی وجہ سے عوام کوشدید مشکلات کا سامنا ہے۔

گلگت بلتستان کے اضلاع میں کئی روز سے جاری برفباری کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا، دیامراوراستور میں سڑکیں بند ہیں،علاقے میں خوراک اور دوائوں کی قلت ہے، ممکنہ حادثات سے بچائو کے لیے علاقے میں گاڑی چلانے پرپابندی لگادی گئی ہے سائبیریا سے چلنے والی ہوائو ں نے بلوچستان اورسندھ کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے،میدانی علاقوں میں درجہ حرارت نیچے گرنے سے سردی کی شدت میں ایک بارپھراضافہ ہوگیاہے،ہفتے اسلام آباد کا درجہ حرارت 2جبکہ کو ئٹہ اورقلات میں منفی 12ڈگری سینٹی گریڈ ہوگیا،لاہور میں بارش کے بعد شدید دھندکے باعث لوگوں کو پریشانی کا سامناکرنا پڑا۔

7

دھند کی وجہ سے موٹر وے لاہور سے شیخوپورہ انٹرچینج اورعلامہ اقبال ائیرپورٹ بندکردیا گیا ،مری میں برف باری کاسلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا، مری میں اب تک 6انچ جبکہ گلیات میں ایک فٹ سے زائد برف پڑ چکی ہے۔اسکردواورگردونواح کا ملک کے ساتھ زمینی راستہ منقطع ہوگیا۔ خیبر پختونخوا میںسوات،کالام،مالم جبہ،سیدو شریف،شانگا،بحرین،مدین اور چترال اس وقت شدید سردی کی لپیٹ میںہیں بچوں کو نمونیا کی شکایا ت عام ہیں ہے سردی کی موجودہ لہر 26 جنوری تک برقرار رہنے کا امکان ہے، کراچی میں بھی سرد موسم میں شدت آ گئی ،مقبوضہ جموں و کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث روڈ کی بندش سے مظفر آباد سرینگر بس سروس معطل ہو گئی،آئندہ24گھنٹے کے دوران کثر علاقوںمیںموسم سرداورخشک رہے گا۔