پشاوراورصوابی میں حساس ادارے کے اہلکارسمیت4افرادقتل

مانیری میںآئی بی اہلکار تراویح کے بعدگھرجارہاتھانامعلوم افراد کی فائرنگ کانشانہ بن گیا


Numaindgan Express July 31, 2012
مانیری میںآئی بی اہلکار تراویح کے بعدگھرجارہاتھانامعلوم افراد کی فائرنگ کانشانہ بن گیا , فائل فوٹو

پشاور اور صوابی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں خفیہ ادارے آئی بی کے ملازم سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ دولاشیں ملیں۔ضلع صوابی کے علاقہ مانیری میں خفیہ ادارے کے سب انسپکٹر مقبول حسین نماز تروایح کے بعد گھر جارہاتھا کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔

پشاور کے علاقہ یکہ توت میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے سیر پر نکلنے والے شخص طاہرعلی اور اس کی جواں سالہ ہمسائی کو قتل کردیا، بڈھ بیر میں بھی فائرنگ سے ایک شخص جاںبحق ہوگیا، متنی سے ایک ماہ قبل لاپتہ ہونیوالے شخص انورکی لاش مل گئی، چمکنی میں قبرستان کے قریب کھڑی کار سے شعبہ کے رہائشی حضرت گل کی لاش ملی ہے۔