ٹرمپ کا ٹیکس اصلاحات کا اعلان
یکسوں میں امیروں کی رعایت کا خاص خیال رکھا گیا ہے جب کہ غریبوں پر زیادہ بوجھ ڈال دیا گیا ہے
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متعدد ٹیکسوں میں کمی کر دی ہے۔ انھوں نے 15فیصد بزنس ٹیکس میں کمی کی تجویز دیدی جب کہ ٹیکس بریکٹ 7 سے کم کر کے 3 تک کرنے اور 15 فیصد بزنس ٹیکس شرح کرنے کی تجویز دی ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے ٹیکس بریکٹ 7 سے کم کر کے 3 تک کرنے اور 15 فیصد بزنس ٹیکس شرح کی تجویز دی ہے۔
وائٹ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق گھر کی ملکیت اور چیریٹی کے لیے ٹیکس میں کمی کی تجویز بھی پیش کی گئی، ٹرمپ نے بچوں اور بے گھر افراد کو رکھنے والے خاندانوں کے لیے ٹیکس ریلیف کی تجویز بھی دی ہے۔ دریں اثنا ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بات کا اشارہ دیا ہے کہ وہ رواں ہفتے اخراجاتی بل میں میکسیکو سے متصل سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لیے رقم حاصل کرنے کے منصوبے سے دستبردار ہو جائیں گے۔
ادھر ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے ہینڈ کیری میں لیپ ٹاپ امریکا لانے پر پابندی کا دائرہ یورپ تک پھیلانے کے بارے میں بھی غور شروع کر دیا۔ٹرمپ انتظامیہ نے مختلف ٹیکسوں میں کمی بیشی کے حوالے سے بلیو پرنٹ جاری کر دیاہے۔ اس حوالے سے مخالفین کی طرف سے الزام لگایا گیا ہے کہ ٹیکسوں میں امیروں کی رعایت کا خاص خیال رکھا گیا ہے جب کہ غریبوں پر زیادہ بوجھ ڈال دیا گیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ ری پبلکن پارٹی والوں کو خصوصی رعایت کی توقع تھی جو بظاہر پوری ہوتی محسوس ہوتی ہے۔ ٹیکسوں میں رد و بدل کا اعلان وائٹ ہاؤس میں وزیر خزانہ اسٹیو مینچن نے اور صدر ٹرمپ کے اقتصادی مشیر گیری کوہن نے کیا اور بتایا کہ ٹیکسوں میں ردو بدل کی یہ تجاویز کانگریس میں پیش کی جائیں گی تا کہ انھیں حتمی شکل دی جا سکے۔