خاتون کے ِپتے میں 1600 پتھریاں

متحدہ عرب امارات کی ریاست میں ڈاکٹروں نے ایک گھنٹے میں آپریشن کرکے پتھریاں نکال دیں


APP May 01, 2017
متحدہ عرب امارات کی ریاست میں ڈاکٹروں نے ایک گھنٹے میں آپریشن کرکے پتھریاں نکال دیں، فوٹو؛ فائل

متحدہ عرب امارات کی ریاست میں ڈاکٹرز نے آپریشن کرکے خاتون کے ِپتے میں سے 1600 پتھریاں نکال لیں۔

متحدہ عرب امارات کی ریاست ام القوائین میں آپریشن کے بعد خاتون کے ِپتے میں سے 1600 پتھریاں نکال دی گئیں۔ ڈاکٹروں کی ٹیم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ایک گھنٹے تک جاری رہنے والا آپریشن کامیاب رہا اور اس دوران کوئی پیچیدگی بھی پیدا نہیں ہوئی جب کہ نکالی جانے والی پتھریاں مختلف سائز کی ہیں جو کہ لیپروسکوپک آپریشن کے ذریعے نکالی گئی ہیں۔

ڈاکٹر نے کہا کہ خاتوں کے پیٹ کے اوپر والے حصہ میں ایک سال سے درد تھا تاہم اسپتال سے رجوع کرنے پر خاتون کے پیٹ اور ِپتے کا الٹرا ساؤنڈ کیا گیا تو ِپتے میں موجود پتھریوں کے ڈھیر کی نشاندہی ہوئی جس پر خاتون کے فوری آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ۔