مذاکرات معمول پرآچکےآگے بڑھنے کی ضرورت ہےبھارتی وزیرخارجہ

امیدہے اگرسمجھدار رویہ اپنایا جائے توایک دن کشیدگی کامسئلہ مکمل ختم ہو جائیگا،گفتگو


Online January 22, 2013
پاکستان کی مذاکرات کی پیشکش قبول نہ کرنے کا فیصلہ حالات پر مبنی تھا، سلمان خورشید فوٹو: فائل

بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پرحالیہ واقعات کے باجود امن مذاکرات معمول پرآچکے ہیں۔

ہمیں اب بھی آگے بڑھنے کی ضرورت ہے، پاکستان کی مذاکرات کی پیشکش قبول نہ کرنے کا فیصلہ حالات پرمبنی تھا۔ امیدہے اگرسمجھدار رویہ اپنایا جائے تو ایک دن کشیدگی کامسئلہ مکمل ختم ہوجائے گا۔



بھارتی میڈیا کے مطابق پیر کونئی دہلی میں صحافیوں سے گفتگو اورایک انٹرویو میں بھارتی وزیرخارجہ سلمان بشیر نے کہاکہ سرحدپرجنگ بندی کی خلاف ورزی کے واقعات کے بعد پاکستانی وزیرخارجہ کی جانب سے پیش کی جانے والی مذاکرات کی تجویزنہ ماننے کا فیصلہ حالات پرمبنی تھا،اب ہمیں ماحول بہتربنانے کی ضرور ت ہے حکومت نے حالات کے مدنظردرست فیصلہ کیا ہے۔لائن آف کنٹرول کے حالات میں کافی حد تک بہتری آئی ہے ۔

مقبول خبریں