12ربیع الاول کو پنجاب کے بڑے شہروں میں دہشتگردی کا خدشہ

کالعدم تحریک طا لبان کارروائی کرسکتے ہیں،وفا قی وزیرداخلہ کاہوم منسٹری پنجاب کومراسلہ.


INP January 22, 2013
کالعدم تحریک طا لبان کارروائی کرسکتے ہیں،وفا قی وزیرداخلہ کاہوم منسٹری پنجاب کومراسلہ. فوٹو: ایکسپریس

12ربیع الاول کے موقع پرکا لعدم تحریک طا لبان پنجاب کے بڑے شہروں میں دہشت گردی کا کاروائیا ں کر سکتے ہیں۔

یہ انتباہ وفا قی وزیرداخلہ نے ہوم منسٹری پنجاب اورقا نون نا فذ کر نے وا لے اداروں کو اپنے ایک مراسلے میں جاری کیا ہے اور انھیں سیکیورٹی کے انتظا مات سخت کر نے کیلیے ہدایت کی ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ وفا قی وزارت داخلہ نے مراسلے میں ہدایت کی ہے کہ لاہور، گوجرانوالہ، ملتان، راولپنڈی اور فیصل آباد میں کاروائیاں ہو سکتی ہیں۔

لہٰذا 12ربیع الاول کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظا ما ت کیے جا ئیں۔ دہشت گرد جلوسوں کی نگرانی کر نے والے پو لیس افسران اوردوسرے ملا زمیں کو ٹارگٹ کلنک کا نشانہ بھی بنا سکتے ہیں۔

مقبول خبریں