کولکتہ ہائیکورٹ کے جج نے سپریم کورٹ کے 8 ججوں کو قید بامشقت کی سزا سنادی

ججوں کو 5،5 سال قید کے ساتھ 10، 10 ہزار روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا، ایس کرنان


News Agencies May 09, 2017
کولکتہ ہائیکورٹ کے جج سی ایس کرنان نے یہ فیصلہ اپنے خلاف توہین عدالت کا نوٹس بھیجنے پر دیا۔ فوٹو : فائل

کولکتہ ہائیکورٹ کے جج سی ایس کرنان نے اپنے 8 ساتھی ججوں کو 5، 5 سال قید بامشقت اور 10، 10 ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنادیا ہے۔

ایس کرنان نے فیصلہ ان ججوں کے خلاف سنایا ہے جنھوں نے گزشتہ فروری میں اس کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا۔ ایس این کرنان کے مطابق اگر ملزمان نے ایک ہفتے میں جرمانہ ادا نہ کای تو انھیں مزید سزا بھگنا ہوگی۔ انھوں نے پولیس کمشنر کو حکم نامے پر عملدرآمد کی ہدایت بھی کی ہے۔

سی ایس کرنان نے یہ بھی کہا کہ 8 جج اس فیصلے کے خلاف پارلیمنٹ سے رجوع کرسکتے ہیں لیکن اس دوران وہ کسی عدالتی کارروائی میں حصہ لینے کے مجاز نہیں ہوں گے، انہوں نے تمام ججوں سے پاسپورٹ واپس کرنے کی بھی ہدایت کی۔

یاد رہے کہ 4مئی کو جسٹس کرنان نے سپریم کورٹ کی واضح ہدایت کے باوجود طبی معائنہ کرانے سے انکار کیا تھا اور کہا تھا کہ میں بالکل ٹھیک ہوں۔ گزشتہ فروری میں سپریم کورٹ نے کرنان کو عدلیہ کے خلاف غلط زبان استعمال کرنے پر توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا۔

مقبول خبریں