سانگھڑ پولیس کی کارروائی روپوش و اشتہاری ملزمان گرفتار

اسلحہ و منشیات برآمد، 40 گاڑیوں کا بھی چالان، شہر کو امن کا گہوارہ بنادیں گے، انسپکٹر عطامحمد


Nama Nigar January 24, 2013
انسپکٹر عطا نے صحافیوں کو بتایاکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرکے سانگھڑ کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

ایس ایس پی سانگھڑ کی خصوصی ہدایت پر پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی، روپوش و اشتہاری ملزمان گرفتار، اسلحہ، منشیات برآمد۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سانگھڑ محمد علی بلوچ کی خصوصی ہدایت پر سی آئی اے کے انسپکٹر عطا محمد ڈاہری نے کارروائی کرتے ہوئے سانگھڑ کے مختلف علاقوں سے 32 روپوش جبکہ ایک اشتہاری ملزم اقبال چانڈیو کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا، جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 500 گرام چرس، 7 گرام ہیروئن برآمد کرکے ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا۔

دوسری جانب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 40 سے زائد گاڑیوں کا چالان کردیا گیا۔ اس موقع پر انسپکٹر عطا نے صحافیوں کو بتایاکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرکے سانگھڑ کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔

مقبول خبریں