نیتن یاہو کا اتحادیوں پر مشتمل وسیع مخلوط حکومت بنانیکا اعلان

ایگزٹ پول نتائج کی بنیاد پر واضح ہوگیا عوام مجھے دوبارہ وزیراعظم بنانا چاہتے ہیں، نیتن یاہو


APP January 24, 2013
ایگزٹ پول نتائج کی بنیاد پر واضح ہوگیا عوام مجھے دوبارہ وزیراعظم بنانا چاہتے ہیں، نیتن یاہو. فوٹو: رائٹرز

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے انتخابات میں دوسری بار کامیابی کی صورت میں اتحادیوں پر مشتمل وسیع مخلوط حکومت بنانے کا اعلان کیا ہے۔

فیس بک پر پیغام میں انھوں نے جمہوری حق کا استعمال کرنے پر لاکھوں اسرائیلیوں کا شکریہ ادا کیا۔

5

انھوں نے لکھا کہ ایگزٹ پول کے نتائج کی بنیاد پر یہ واضح ہوگیا ہے کہ عوام مجھے دوبارہ وزیراعظم بنانا چاہتے ہیں اور میں ممکنہ حد تک وسیع حکومت بنائوں گا اور اس مقصد کے لیے اور وسیع حکومت کے قیام کے لیے میں ابھی سے کوششیں شروع کردوں گا۔