47 فیصد پاکستانیوں نے مہنگائی کوسب سے بڑا مسئلہ قرار دیدیا

24فیصد دہشتگردی،18فیصد بیروزگاری،ایک فیصدکشمیرکوبڑا مسئلہ سمجھتے ہیں، سروے۔


Online January 24, 2013
24فیصد دہشتگردی،18فیصد بیروزگاری،ایک فیصد کشمیر کو بڑا مسئلہ سمجھتے ہیں، سروے. فوٹو: وکی پیڈیا

ISLAMABAD: گیلانی ریسرچ فائونڈیشن کے ایک حالیہ سروے کے مطابق اہم ترین مسائل کی فہرست میں مہنگائی کا مسئلہ پہلے کی طرح نمایاں ترین رہا ہے۔

سروے میں ملک بھرکے شماریاتی طور پرمنتخب مرد و خواتین سے یہ سوال پوچھا گیا کہ آپ کے خیال میں اس وقت پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کون سا ہے؟۔ اس سوال کے جواب میں47فیصد جواب دہندگان کے مطابق اس وقت پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی ہے۔

11

24فیصد کے مطابق دہشتگردی ، 18فیصد کے مطابق بیروزگاری، 6 فیصد کے مطابق بیرونی خطرات اورایک فیصد کے مطابق مسئلہ کشمیراس وقت پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے جبکہ دو فیصد نے دیگرجوابات دیے ۔ تاہم دو فیصد نے کسی رائے کا اظہار نہیں کیا ۔گیلانی ریسرچ فائونڈیشن کا حالیہ سروے گیلپ انٹرنیشنل سے منسلک گیلپ پاکستان کی مدد سے کیا گیا ۔

مقبول خبریں