کراچی میں امن کیلیے ٹارگٹ کلرزکو کچلنا ہوگا نواز شریف

حکومت تشددروکنے اورملزموں کوبے نقاب کرنے میں ناکام ہوگئی،صدرمسلم لیگ ن


Online January 24, 2013
میاں تیمور اور انکے والد کے قتل کی شدیدمذمت،آج پارٹی کا متوقع اجلاس ملتوی کردیا۔ فوٹو: فائل

مسلم لیگ ن کے صدرنواز شریف نے مسلم لیگ ن سندھ کے جوائنٹ سیکریٹری میاں تیموراور ان کے والدمیاں ارباب کے کراچی میں قتل ہونے کے واقعے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیاہے۔

ایک بیان میں انھوں نے کہاکہ کراچی میں ہرروز بے گناہ اورمعصوم شہریوں کاقتل کیا جارہا ہے اور حکومت ایسی بہیمانہ کارروائیاں روکنے اور ملزموں کوگرفتار اوربے نقاب کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی،امن وامان کی بحالی کیلیے قتل و غارت میں ملوث عناصرکوانتہائی سختی سے کچلناہوگا۔نواز شریف نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ میاں تیموران کے والداوردیگرمعصوم شہریوںکے قتل میں ملوث افراد کوفوری گرفتار کرکے قرارواقعی سزادی جائے۔

14

نوازشریف نے میاں تیمورکے چچامیاں ابرارکوٹیلیفون کرکے ان سے تعزیت اورگہرے دکھ کااظہار کیا۔انھوں کہاکہ میاں تیمورانتہائی سادہ شریف النفس نوجوان اور مسلم لیگ ن کیلیے ایک اثاثہ تھے۔ نوازشریف نے آج( جمعرات کو) لاہورمیں مسلم لیگ ن سندھ کے رہنمائوں کااجلاس ملتوی کردیا ہے۔

مقبول خبریں