پاک بھارت کشیدگی زرداری کے دوستوں نے پیدا کی

اسلام آباد ڈیکلریشن کو پاک فوج کی خاموش گارنٹی حاصل ہے، ہر صورت عمل ہوگا، ذرائع کا دعویٰ


INP January 24, 2013
اسلام آباد ڈیکلریشن کو پاک فوج کی خاموش گارنٹی حاصل ہے، ہر صورت عمل ہوگا، ذرائع کا دعویٰ. فوٹو: فائل

تحریک منہاج القران کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے لاہور تا اسلام آباد لانگ مارچ اور 4 روزہ دھرنے کے نتیجے میں طے پانے والے اسلام آباد ڈیکلریشن کو پاک فوج کی خاموش گارنٹی حاصل ہے اس پر ہر صورت عمل ہوگا۔

حکومتی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور طاہر القادی آن ریکارڈ یہ واضح کرچکے ہیں کہ اسلام آباد ڈیکلریشن کے 'ضامن' موجود ہیں اور وہی اس پر عمل کرائیں گے' پاکستان اور بھارت کے درمیان سرحدی کشیدگی صدر آصف علی زرداری کا اپنے غیر ملکی 'دوستوں' کو اس ہنگامی پیغام کا نتیجہ تھی کہ فوج طاہر القادری کے دھرنے کی آڑ میں سیاسی اور ریاستی معاملات کا کنٹرول سنبھالنے کیلیے تیار ہے۔

18

پاک فوج کو سرحدوں پر الجھانے کیلیے صدر زرداری کے غیر ملکی 'دوستوں' نے دونوں ملکوں میں وقتی طور پر کشیدگی پیدا کرائی۔ امریکی اور ملکی ذرائع ابلاغ نے علامہ طاہر القادری کے لانگ مارچ اور دھرنے کی پس پردہ کہانی بیان کرتے ہوئے اپنی رپورٹس میں کہا ہے کہ دھرنے میں ڈاکٹر طاہر القادری کو افواج کے بعض سابق افسران کی حمایت حاصل تھی جو ان کو پیشہ ورانہ مشاورت فراہم کررہے تھے۔

مقبول خبریں