حملوں کا خطرہ برطانوی شہریوں کو بن غازی سے نکل جانے کا حکم

’مغربی ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد کو درپیش مخصوص خطرہ ‘وجہ بتائی گئی ہے، اس بات پر مزید تبصرہ نہیں کیا جا سکتا


Monitoring Desk January 25, 2013
مالی: فرانسیسی فوج کا ایک قافلہ انتہا پسندوں کے خلاف کارروائی کے لیے بماکو سے دیبالی کی طرف جارہا ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

برطانیہ کی وزارتِ خارجہ نے اپنے شہریوں کو لیبیا کے شہر بن غازی سے نکل جانے کا کہا ہے جس کی وجہ 'مغربی ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد کو درپیش مخصوص خطرہ 'بتائی گئی ہے۔

وزارت خارجہ نے بتایا کہ طرابلس میں واقع برطانوی سفارت خانہ ان برطانوی شہریوں کے ساتھ رابطے میں ہے جن کی معلومات ان کے پاس ہیں۔ وزارتِ خارجہ نے کہا کہ اس بات پر مزید تبصرہ نہیں کیا جا سکتا کہ یہ خطرہ کس نوعیت کا ہے ۔



اس نئے سفری ہدایت نامے میں وزارتِ خارجہ نے کہا کہ حالیہ واقعات جن میں مالی میں فرانسیسی افواج کی کارروائی کے بعد اب ممکن ہے مغربی ممالک کے مفادات پر جوابی حملے کیے جائیں۔ اسی طرح لیبیا میں اغوا کیے جانے کا بھی خطرہ موجود ہے۔