اینگرو فوڈ کو 2012 کے دوران 2595 ارب روپے کا خالص منافع

اینگرو کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اعلان کے مطابق فی حصص آمدن گزشتہ سال کے مقابلے میں 1.22 روپے سے بڑھ کر 3.40 روپے رہی۔


Business Reporter January 27, 2013
اینگرو کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اعلان کے مطابق فی حصص آمدن گزشتہ سال کے مقابلے میں 1.22 روپے سے بڑھ کر 3.40 روپے رہی۔ فوٹو: فائل

اینگرو فوڈ نے 2012 کے دوران 2.595 ارب روپے کا خالص منافع کمایا، 31 دسمبر کو ختم ہونیوالے سال کے دوران اینگرو فوڈ کی فروخت 35 فیصد کے اضافے سے 40.169 ارب روپے تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال 29.859 ارب روپے رہی تھی۔

اینگرو کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اعلان کے مطابق فی حصص آمدن گزشتہ سال کے مقابلے میں 1.22 روپے سے بڑھ کر 3.40 روپے رہی، اینگروفوڈ کی فروخت اور منافع میں بہتری مصنوعات میں تنوع اور پراڈکٹ مکس کی موثر انتظام کاری اور آپریشنل مہارت قرار دی جارہی ہے، اینگرو کے ڈیری اور بیوریج بزنس کا سیلز ریونیو 37.37 ارب روپے جبکہ خالص منافع 44 کروڑ 77 لاکھ 70 ہزار روپے رہا۔

ملک میں بجلی کے بحران کی وجہ سے آئسکریم کے کاروبار میں 3 فیصد تک کمی رہی، کمپنی کی جانب سے آئسکریم برانڈ، پراڈکٹ ڈیولپمنٹ اور کولڈ چین انفرااسٹرکچر میں سرمایہ کاری جاری ہے، آئسکریم کا سیلز ریونیو 2.8ارب روپے جبکہ خالص منافع 40 کروڑ90 لاکھ90 ہزار روپے رہا، اینگرو کی اپنی ڈیری فارمنگ نے ڈیری سیگمنٹ کو خام مال کی فراہمی میں اہم کردار ادا کیا، نارا ڈیری فارم سے 2012 کے دوران 9224 ملین لیٹر دودھ پروڈیوس کیا گیا جبکہ 2011 میں دودھ کی پیداوار 5679 ملین لیٹر رہی تھی۔