پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیںاداکاری زیادہ پسند ہے صبا قمر

پاکستان میں اس وقت اتنا کام ہے کہ ہم ہندوستانی فنکاروں کو اپنے ڈراموں میں کاسٹ کرسکتے ہیں ۔


Showbiz Reporter January 28, 2013
ہندوستانی ڈرامہ،فلم،اور میوزک انڈسٹری ہمارے فنکاروں کو استعمال کررہی ہے، صبا قمر۔ فوٹو : فائل

ماڈل وداکارہ صبا قمر کا کہنا ہے کہ ماڈلنگ اور اداکاری دونوں الگ الگ شعبے ہیں مجھے اداکاری کی دنیا زیادہ پسند ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے نمایندہ ایکسپریس سے بات چیت کے دوران کیا ان کا کہنا تھا کہ مجھے شناخت یوں تو ماڈلنگ نے دی مگر اداکاری ایک بڑی فیلڈ ہے جس میں انسان کی بات دور تک جاتی ہے اور فنکار دیر تک اپنے ادا کیے ہوئے کردار سے عوام کے ذہنوں میں رہتا ہے۔

اس وقت ڈرامہ فنکاروں کے لیے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں بہت کام ہے شرط ہے اپنے کام کے اندرکچھ نئے پن کا مظاہرہ بھی کیا جائے۔ہمارے لکھاریوں کو بھی چاہیے کہ وہ اپنی کہانیوں میں اچھوتا پن پیدا کریں۔

2

ایک سوال کے جواب میں صبا قمر نے کہا کے مجھے ہندوستان سے بے شمار پروگرامز کی آفر ہے مگر میں پاکستان سے محبت کرتی ہوں اور مجھے چند روپوں کے خاطر اپنے ملک کی عزت داو پر لگوانے کا کوئی شوق نہیں۔ پاکستان میں اس وقت اتنا کام ہے کہ ہم ہندوستانی فنکاروں کو اپنے ڈراموں میں کاسٹ کرسکتے ہیں ۔

میں سمجھتی ہوں ہندوستان میں پاکستانی فنکار کی کوئی عزت نہیں ہندوستانی ڈرامہ،فلم،اور میوزک انڈسٹری ہمارے فنکاروں کو استعمال کررہی ہے۔ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں مگر اس کا مطلب یہ قطعی نہیں ہے کلہ ہم اپنا ٹیلنٹ ضایع کریں نئے فنکار اپنے کام پر توجہ دیں اور اپنی شناخت پاکستان میں رہتے ہوئے بنائیں۔

مقبول خبریں