عرفان اور علی حسن کا بھارتی چینل سے کامیڈی پروگرام شروع

دونوں فنکار ان دنوں ہندوستان کے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام ’لاف انڈیالاف‘کی ریکارڈنگ میں مصروف ہیں.


Showbiz Reporter January 28, 2013
پاکستانی کامیڈین عرفان ملک اور علی حسن کا بھارتی اداکار ارجن رام پال کے ساتھ گروپ فوٹو۔ فوٹو: فائل

پاکستان کی معروف کامیڈی جوڑی عرفان ملک اور علی حسن نے ہندوستان کے مختلف نجی ٹی وی چینل سے کامیڈی پروگرام کاآغا ز کردیا ہے۔

دونوں فنکار ان دنوں ہندوستان کے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام 'لاف انڈیالاف'کی ریکارڈنگ میں مصروف ہیں تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معروف کامیڈی جوڑی علی حسن اور عرفان ملک ان دنوں ہندوستان کے مختلف نجی ٹی وی کے پروگرامز کی ریکارڈنگ میں مصروف ہیں ۔

ہندوستان کے شہر دہلی سے ٹیلی فون پر نمایندہ ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے علی حسن اور عرفان ملک نے بتایا کہ اس وقت ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی ضرورہے اور دونوں ممالک کے فنکار خوفزدہ ہیں مگر یہ کشیدگی صرف سرحدوں تک محدود ہے ہمیں ہندوستانی پروڈیوسرز ڈائریکٹرز اور ٹی وی چینلز کے مالکان کی جانب سے مکمل تعاون حاصل ہے۔

ماضی کی طرح ہندوستانی ٹی وی چینلز سے ہم دونوں کو بے شمار پروگرامز کی آفر ہے گزشتہ ایک ہفتے سے مختلف ٹی وی کی ریکارڈنگز کے ساتھ ساتھ ہمارے لائیو شوز بھی جاری ہیں آج دہلی میں دو کامیڈی شو ہیں پاکستانی فنکار علی حسن اور عرفان ملک شکتی کپور کی ایک فلم کی ریکارڈنگ میں بھی مصروف ہیں اس فلم میں علی حسن ،عرفان ملک،بھارتی اداکار ووک اوبرائے،شکتی کپور،ودیگر فنکار کام کررہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں علی حسن اور عرفان ملک نے بتایا کہ ہندوستانی فنکار پاکستانی فنکاروں کی طرح چاہتے ہیں کہ ہم ملکر کام کریں لیکن اس کے لیے دونوں ممالک کی گورنمنٹ کو مل کر بیٹھنا ہوگا۔

مقبول خبریں