بھارت کے خلاف دباؤ سے آزاد ہو کرکھیلیں گے، سرفراز احمد

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 31 مئ 2017
تمام پلیئرز اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے بہترین کھیل پیش کریں گے، سرفراز احمد . فوٹو : فائل

تمام پلیئرز اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے بہترین کھیل پیش کریں گے، سرفراز احمد . فوٹو : فائل

برمنگھم: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ کو لے کر ٹیم پر کوئی دباﺅ نہیں ہے جب کہ خواہش ہے بھارت کے خلاف میری باری سے پہلے ہی میچ ختم ہو جائے۔

میگا ایونٹ کے پہلے ہی میچ میں بھارت سے ٹاکرے سے قبل ایک انٹرویو میں سرفراز احمد نے کہا کہ بھارت کے خلاف تین ون ڈے میں ایک بار بھی باری نہیں ملی ہے، خواہش ہے کہ اس بار بھی میری باری سے پہلے ہی میچ ختم ہو جائے۔ بھارت کے ساتھ میچ سے قبل پرسکون رہتے ہوئے پریکٹس میں مصروف ہیں کیونکہ بڑے ٹاکرے سے پہلے پلیئرز کا پراعتماد اور ذہنی طور پر پرسکون ہونا ضروری ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :پاور ہٹرز کی کمی کے باوجود پاکستان بھارت کو ہرا سکتا ہے

بھارت کے خلاف بولنگ کمبی نیشن کے حوالے سے سرفراز احمد نے کہا کہ روایتی حریف کے خلاف بہترین پیس اٹیک کے ساتھ میدان میں آئیں گے، 4 فاسٹ بولرز بھی لا سکتے ہیں جب کہ اسپن اور پیس کامبی نیشن بھی تشکیل دیا جا سکتا ہے تاہم میچ کے دن پچ کی کنڈیشن دیکھنے کے بعد ہی اس حوالے سے حتمی فیصلہ کریں گے، 30 سالہ کپتان نے کہا کہ تمام پلیئرز اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے بہترین کھیل پیش کریں گے، آپ کو ٹیم فائٹ کرتی ہوئی نظر آئے گی۔ کرکٹ سے ہماری قوم کو خوشیاں ملتی ہیں اور ہم اپنے ہم وطنوں کا سر فخر سے بلند کرنے کیلیے سرتوڑ کوشش کریں گے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔