35 سال قبل سگریٹ نوشی چھوڑ دی تھی امیتابھ بچن

صحت مند طرز زندگی اپنانے کے لیے 35 سال قبل سگریٹ نوشی چھوڑ دی تھی جس کے بعد ان کی زندگی بہت خوبصورت ہو گئی، اداکار


APP June 01, 2017
صحت مند طرز زندگی اپنانے کے لیے 35 سال قبل سگریٹ نوشی چھوڑ دی تھی جس کے بعد ان کی زندگی بہت خوبصورت ہو گئی، اداکارہ۔ فوٹو:فائل

بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن نے انسداد تمباکو نوشی کے عالمی دن کے موقع پر کہا ہے کہ انھوں نے35 سال قبل سگریٹ نوشی چھوڑ دی تھی۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار امیتابھ بچن نے ٹویٹر پرانسداد تمباکو نوشی کے عالمی دن کے موقع پرکہا ہے کہ انھوں نے خوبصورت اور صحت مند طرز زندگی اپنانے کے لیے 35 سال قبل سگریٹ نوشی چھوڑ دی تھی جس کے بعد ان کی زندگی بہت خوبصورت ہو گئی۔