کینسر کی تشخیص گلوکارہ اولیویا نیوٹن جان نے امریکہ اور کینیڈا کا دورہ ملتوی کردیا

دو ہفتے قبل جسم میں درد ہوا تھا جس کے ٹیسٹ کرنے کے بعد معلوم ہوا کہ چھاتی کا کینسر پھیل رہا ہے، گلوکارہ


APP June 01, 2017
دو ہفتے قبل جسم میں درد ہوا تھا جس کے ٹیسٹ کرنے کے بعد معلوم ہوا کہ چھاتی کا کینسر پھیل رہا ہے، گلوکارہ۔ فوٹو : فائل

KARACHI: ہالی وڈ گلوکارہ اولیویا نیوٹن جان نے چھاتی کے کینسرکی تشخیص ہونے کے بعد اپنا امریکا اور کینیڈا کا ٹور ملتوی کردیا۔

گلوکارہ نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ انھیں دو ہفتے قبل جسم میں درد ہوا تھا جس کے ٹیسٹ کرنے کے بعد معلوم ہوا کہ چھاتی کا کینسر پھیل رہا ہے تاہم ڈاکٹرز اور ان کی طبی ٹیم سے مشاورت کے بعدامریکہ اور کینیڈا کے اگست میں ہونے والے ٹور کو ملتوی کردیا ہے۔