شمالی کوریاتیسرا جوہری دھماکا کرنیکی تیاریاں مکمل

اقوام متحدہ نے پابندیاں سخت کیں تو ہم بھی جوابی اقدامات کرینگے،کم جونگ ان


APP January 28, 2013
تیسرا دھماکا عوامی مطالبہ ہے،ہمیں کوئی روک نہیں سکتا، سیکیورٹی افسران سے خطاب فوٹو فائل

شمالی کوریا نے اقوام متحدہ کی پابندیوں کو مسترد کرتے ہوئے جوابی کارروائی کرنے اور تیسرا ایٹمی دھماکا کرنیکی تیاری کرلی ہے۔

شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اگر اقوام متحدہ نے پابندیاں ختم کرنے کے بجائے مزید سخت کیں تو ہم بھی اس کے جواب میں اقدامات کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا نے تیسرے ایٹمی دھماکے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔

2

اقوام متحدہ کی سخت پابندیوں کی دھمکیوں کو مسترد کرتے ہوئے شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے کہا ہے کہ تیسرا جوہری دھماکا عوام کا مطالبہ ہے جس کی تیاری کرلی گئی ہے، ہمیں کوئی روک نہیں سکتا۔ اعلیٰ سطح کے اجلاس کے دوران سیکیورٹی افسران سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی پابندیاں ایٹمی دھماکوں کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتیں۔ اقوام متحدہ کی پابندیاں شمالی کوریا کی ترقی میں رکاوٹ ثابت ہوسکتی ہے مگر ہم تیسرا جوہری دھماکا کرنے کیلیے پرعزم ہیں۔