افغانستان بم دھماکے میں 8پولیس افسران سمیت 12افراد ہلاک

ریموٹ کنٹرول کے ذریعے سڑک کنارے نصب بم کا دھماکا کیا گیا، صوبائی حکومت کے ترجمان نے واقعے کی تصدیق کی ہے


News Agencies January 28, 2013
قندھار میں بم دھماکے کے زخمی پولیس اہلکار کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

افغانستان میں بم حملہ میں 3 قیدیوں اور8 پولیس افسران سمیت 12 افراد ہلاک ہوگئے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق افغانستان کے جنوبی صوبے قندھار میں ایک پولیس ٹرک بم دھماکے کی تحقیقات کے بعد واپس آ رہا تھا تو سڑک کنارے نصب بم پھٹ گیا جس کے نتیجے میں8پولیس افسران اور3 قیدی ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک سرکاری ملازم بھی شامل ہے۔

14

صوبائی حکومت کے ترجمان نے واقعے کی تصدیق کی ہے اور کہا کہ ریموٹ کنٹرول کے ذریعے سڑک کنارے نصب بم کا دھماکا کیا گیا۔ ایک دن قبل بھی10 افراد خود کش بم دھماکے میں ہلاک ہو گئے تھے۔