بدھ بھکشو مسلمانوں پر حملے نہ کریں سری لنکن صدر

اپنے مذہب کیلیے کام کریں،مذہبی ہم آہنگی بھی برقرار رکھیں، بدھوبالاسیناسے خطاب


AFP January 28, 2013
اپنے مذہب کیلیے کام کریں،مذہبی ہم آہنگی بھی برقرار رکھیں، بدھوبالاسیناسے خطاب فوٹو: اے ایف پی

سری لنکاکے صدرمہنداراجہ پاکسے نے بدھ بھکشوؤں سے کہاہے کہ وہ اپنے مذہب کومضبوط بنانے کیلیے کام ضرورکریں لیکن مسلمانوں پرحملے کرکے مذہبی منافرت نہ پھیلائیں۔

''بدھوبالاسینا(بدھ فورس) کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا بدھ بکھشوملک میں مذہبی آہنگی کوقائم رکھیں۔ صدرکی طرف سے جاری سرکاری بیان میں کہاگیاہے کہ بدھ بھکشوؤں نے صدرسے کہاکہ وہ مسلمانوں پرحملوں میں ملوث نہیں، نہ ہی وہ اسلام کی توہین کرتے ہیں لیکن بعض جعلی گروپ ایسا کرکے انھیں بدنام کررہے ہیں۔

15

سری لنکاکی دوکروڑ آبادی میں مسلمانوںکا تناسب 10فیصدسے بھی کم ہے۔ملک کی آبادی کا 70فیصدبدھ مت کے پیروکاروں پرمشتمل ہے۔