اقوام متحدہ پاکستان سمیت 5ملکوں میں 25 ڈرون حملوں کی تحقیقات شروع

انکوائری ٹیم ہلاک ہونیوالے شہریوں کی تفصیلات معلوم کرے گی، پاکستانی قبائلی علاقوں میں کم ازکم900 عام شہری ہلاک ہوئے


INP January 28, 2013
حملے پاکستان،افغانستان، یمن،صومالیہ اور فلسطین میں ہورہے ہیں، امریکا، برطانیہ اور اسرائیل ڈرون حملوں میں سب سے آگے فوٹو: فائل

اقوام متحدہ نے پاکستان سمیت5 ملکوں میں25 ڈروں حملو ںمیں معصوم شہریوں کی ہلاکت کی تحقیقات شروع کر دی ، اقوام متحدہ کی انکوائری ٹیم4 ارکان پر مشتمل ہے۔

اتوار کو عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ نے ڈرون حملو ںمیں معصوم شہریوں کی ہلاکت کی تحقیقات شروع کر دی۔عالمی ادارے نے اب تک ڈرون حملوں میں بے گناہ افراد کی ہلاکت پر کارروائی نہیں کی تھی جس پر اسے شدید تنقید کا سامنا تھا۔ ڈرون حملے پاکستان،افغانستان، یمن،صومالیہ اور فلسطین میں کیے جا رہے ہیں۔

18

اقوام متحدہ کے مطابق مختلف ممالک کی جانب سے جنگی ڈرون کا آزادانہ استعمال جاری ہے۔ اسی لیے ڈرون حملوں کے لیے بین الاقوامی قوانین بنائے جانے کی ضرورت ہے۔ امریکا، برطانیہ اور اسرائیل ڈرون حملے کرنے میں سب سے آگے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے پاکستان کے قبائلی علاقوں میں ڈرون حملوں میں ساڑھے3 ہزار کے قریب افراد مارے گئے۔جاں بحق افراد میں900 عام شہری تھے۔