پی ایچ ڈی میں خلاف ضابطہ داخلے طلبا کو ریسرچ سے روک دیا گیا

طلبا قواعدکے مطابق کلیہ قانون میں داخلے منتقل کرالیں، جامعہ کراچی میں اجلاس


Staff Reporter August 01, 2012
طلبا قواعدکے مطابق کلیہ قانون میں داخلے منتقل کرالیں، جامعہ کراچی میں اجلاس۔ فائل فوٹو

جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے ایل ایل ایم کی بنیاد پر متعلقہ فیکلٹی کے بجائے دیگرکلیات میں پی ایچ ڈی میں خلاف ضابطہ داخلے لینے والے طلبا کوریسرچ سے روک دیا ہے اوران طلبا سے کہاگیاہے کہ وہ فوری طور پر اپنے داخلے کلیہ قانون میں منتقل کروالیں تاہم داخلوں کی منتقلی سے قبل انھیں کلیہ قانون میں پی ایچ ڈی میں داخلے کے قواعدوضوابط پورے کرنے ہونگے۔

اس بات کا فیصلہ منگل کو جامعہ کراچی کے بورڈ برائے اعلیٰ تعلیم و تحقیق کے منعقدہ اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت شیخ الجامعہ پروفیسرڈاکٹر محمد قیصرنے کی، اجلاس میں ایل ایل ایم پاس کرنے والے طلبا کوکلیہ فنون اورکلیہ انتظام وانصرام کے شعبہ جات میں پی ایچ ڈی میں داخلے دیے جانے کامعاملہ سامنے آیا تو اجلاس کو بتایا گیا کہ جامعہ کراچی کے کلیہ قانون کی جانب سے باقاعدہ طور پر پی ایچ ڈی پروگرام کاآغاز کیا جا چکاہے اور یہ داخلے بھی ٹیسٹ کی بنیاد پر دیے گئے ہیں جبکہ بورڈ برائے اعلیٰ تعلیم وتحقیق ایک ماہ قبل ہونے والے داخلوں سے پہلے ہی ایل ایل ایم پاس کرنے والے طلبا کو ایک قرارداد کے ذریعے یہ ہدایت دے چکا تھا کہ وہ ایل ایل ایم کی بنیاد پر پی ایچ ڈی کیلیے صرف متعلقہ کلیہ قانون ہی میں داخلے لے سکتے ہیں اور کلیہ قانون میں پی ایچ ڈی پروگرام شروع ہونے کے بعد کسی دوسرے کلیہ میں پی ایچ ڈی کی گنجائش نہیں ہے، اس موقع پر

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے