پنجاب کیخلاف انتقامی کارروائی مہنگی پڑے گی شہبازشریف

کوٹ لکھپت کے قریب احتجاج میں شرکت، ملک بھر میں یکساں لوڈشیڈنگ کا مطالبہ


کوٹ لکھپت کے قریب احتجاج میں شرکت، ملک بھر میں یکساں لوڈشیڈنگ کا مطالبہ۔ فائل فوٹو

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں توانائی کا بحران اور کرب ناک لوڈ شیڈنگ علی بابا چالیس چوروں کا کارنامہ ہے پنجاب میں18، 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ زرداری کی پنجاب کے عوام کیخلاف انتقامی کارروائی ہے مجھے صوبائیت کا طعنہ دینے والو سن لو میں اول اور آخر پاکستانی ہوں این ایف سی ایوارڈ کی منظوری کیلیے پنجاب نے اپنا 11ارب روپے کا حصہ چھوڑ کرصوبائیت نہیں بلکہ قومی یکجہتی، اتحاد اور محبت کے رشتے مضبوط کرنے کی مثال قائم کی تھی۔

وہ گزشتہ روزکوٹ لکھپت میں بجلی کی طویل بندش کیخلاف احتجاجی مظاہرین سے خطاب کر رہے تھے،مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق لاہور میں ن لیگ ٹریڈرز ونگ نے پیکو روڈ پر لوڈشیڈنگ کیخلاف مظاہرہ کیا اور ٹائر جلا کر سڑک بلاک کر دی،کارکنوں نے گو زرداری گو کے نعرے لگائے، وزیراعلیٰ بھی اچانک احتجاج میں شریک ہوگئے۔

مظاہرین سے خطاب میںانھوں نے کہا کہ کراچی ہمارا روشنیوں کا خوبصورت شہر ہے وہاں صنعتیں چھ دن چلتی ہیں جبکہ پنجاب میں صرف تین دن، پنجاب کے شہروں میں18، 18 گھنٹے لوڈ شیڈنگ جبکہ کراچی میں ایک دن بھی نہ ہو،اسے کیسے ملک میں یکساں لوڈشیڈنگ کہا جا سکتا ہے؟ وزیراعلیٰ نے ٹینٹ آفس میں تاج پورہ، فتح گڑھ، ہربنس پورہ کے لیگی عہدیداروں، کارکنوں اور رہائشیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک ہم سب کا سانجھا ہے یہاں لوڈشیڈنگ یکساں ہونی چاہیے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے