شین وارن کرکٹ حکام پر بھڑک اٹھے آفیشلز کو احمق قرار دیدیا

کرکٹ آسٹریلیاکو ایسے لوگوں کی ضرورت ہے جوکرکٹ کے تمام تر حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کرنے کی اہلیت رکھتے ہوں، وارن


Sports Desk January 29, 2013
کرکٹ آسٹریلیاکو ایسے لوگوں کی ضرورت ہے جوکرکٹ کے تمام تر حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کرنے کی اہلیت رکھتے ہوں، وارن فوٹو: اے ایف پی

سری لنکاکے ہاتھوں دوسرے ٹوئنٹی 20 میں شکست کے بعد سابق آسٹریلوی اسپنر شین وارن کرکٹ حکام پر بھڑک اٹھے۔

انھوں نے بورڈ آفیشلز کو احمق قرار دیتے ہوئے کہا کہ بیگی گرین کو احمقانہ فیصلوں سے مذاق بنا کر رکھ دیا گیا ہے، انھوں نے کہا کہ کرکٹ آسٹریلیا کو ایسے لوگوں کی ضرورت ہے جو کرکٹ کے تمام تر حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کرنے کی اہلیت رکھتے ہوں، ہم حقیقت میں مذاق بن چکے ہیں، سلیکشن، روٹیشن، آرام اور میچز پر پر مضحکہ خیز فیصلے کیے جارہے ہیں۔

کسی سابق رگبی پلیئر یا کسی اور کھیل سے وابستہ لوگوں کے بجائے ٹیم سلیکشن اور دیگر معاملات کے لیے کرکٹ سے تعلق رکھنے والے افراد کو سامنے لاناچاہیے، ہمارے پاس مائیکل کلارک کی صورت میں دنیا کا بہترین کپتان موجود ہے، اسے موجودہ کرکٹ افرادکی ضرورت ہے جو اس کی معاونت کرسکیں۔

مقبول خبریں