افغانستان خاتون رکن پارلیمنٹ قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئیں

مسلح افراد نے رکن پارلیمنٹ فرشتہ انواری کی گاڑی پر کابل جلال آباد ہائی وے پر حملہ کیا


News Agencies January 29, 2013
مسلح افراد نے رکن پارلیمنٹ فرشتہ انواری کی گاڑی پر کابل جلال آباد ہائی وے پر حملہ کیا فوٹو: فائل

افغانستان میں ایک خاتون رکن پارلیمنٹ قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئیں۔

مسلح افراد نے رکن پارلیمنٹ فرشتہ انواری کی گاڑی پر کابل جلال آباد ہائی وے پر حملہ کیا جس میں وہ محفوظ رہیں تاہم ان کا ایک محافظ شدید زخمی ہوگیا۔دوسری طرف ایرانی میڈیا کے مطابق گذشتہ چار مہینوں کے دوران50 سے زائد سیکیورٹی اہلکار طالبان میں شامل ہوئے ہیں۔