نائن الیون حملے خالد شیخ و دیگر کو موت کی سزا نہ دی جائے متاثرین

ملزموں کو زندگی بھر کیلیے جیل کی سلاخوں کے پیچھے رکھا جانا چاہیے جہاں وہ عمر بھر سڑتے رہیں۔ رپورٹ


Online January 29, 2013
ملزموں کو زندگی بھر کیلیے جیل کی سلاخوں کے پیچھے رکھا جانا چاہیے جہاں وہ عمر بھر سڑتے رہیں۔ رپورٹ فوٹو : فائل

نائن الیون حملوں کے متاثرین نے سانحہ کے ماسٹر مائنڈ شیخ محمد خالد و دیگر ملزموںکو پھانسی نہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق نائن الیون حملوں کے دو متاثرین لورین سیلینو اور فیلاٹس جنہوں نے اس سانحے میں اپنے بیٹے کھوئے تھے نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حملوں کے ملزموں کو پھانسی دے دی گئی تو وہ ایک بار ہی تکلیف سے گزریں گے جبکہ ہم ایسا ہرگز نہیں چاہتے، انھوں نے کہا کہ ان ملزموں کو زندگی بھر کیلیے جیل کی سلاخوں کے پیچھے رکھا جانا چاہیے جہاں وہ عمر بھر سڑتے رہیں۔

مقبول خبریں