’’نوبل‘‘ سے مہنگے ایشیائی’’ٹانگ پرائز‘‘ کااعلان

سموئل ین نے ’’ٹانگ پرائز‘‘کیلیے 3 ارب تائیوانی ڈالرفراہم کردیے


AFP January 29, 2013
نوبل انعام جیتنے والے کو12 لاکھ ملتے ہیں،’’ ٹانگ پرائز‘‘ پر17لاکھ امریکی ڈالرملیں گے۔ فوٹو : فائل

تائیوان کی ایک ارب پتی کاروباری شخصیت سموئل ین نے یورپ کے نوبل پرائزکے مقابلے میں''ایشیائی ٹانگ پرائز''کا اعلان کیاہے۔

اس کیلیے انھوں نے پرائزفاؤنڈیشن کو3 ارب تائیوانی ڈالر(10کروڑ10لاکھ امریکی ڈالر) فراہم کردیے ہیں۔ ان کا کہناہے کہ ٹانگ پرائز ان کا سب سے بڑا خواب تھا،مجھے امیدہے کہ اس سے دنیا اورانسانیت کی بھلائی کیلیے تحقیق فروغ پائے گی اورچینی کلچرکوبھی فروغ حاصل ہوگا۔



سموئل ین نے اس پرائزکا نام چین کی ٹانگ شہنشاہیت 618-907)ء( کے نام پررکھاہے جس کے وہ بہت بڑے مداح ہیں۔ یہ انعام 2014ء سے ہر2 سال کے بعد 4 کیٹگریزمیں ملناشروع ہوجائے گا جن میں پائیدارترقی،بائیوفارماسیوٹیکل سائنس، مطالعہ چین اور قانون کی حکمرانی شامل ہونگے۔

یہ پرائزافرادکوبلالحاظ ان کی قومیت کے دیاجائے گا۔ہرکیٹیگری میں کامیابی حاصل کرنے والے کو5کروڑتائیوانی ڈالر17)لاکھ امریکی ڈالر( ملیں گے۔یورپی نوبل انعام یافتگان کو80 لاکھ سویڈش کرونا12 )لاکھ امریکی ڈالر( ملتے ہیں۔